General Knowledge: Life of Prohpet Muhammad (saws)

Note:-If your order value crosses Rs.499 /- there will be no shipping charges

Availability:

اس وقت میرے پیش نظر ’’جنرل نالج حیات محمد ﷺ‘‘ نامی کتاب ہے جو نئی نسل اور معصوم ذہنوں کے مطابق تحریر کی گئی ہے۔ بچوں کی ایک عام عادت یہ ہے کہ ان کے اندر ہر چیز کے بارے میں واقفیت کی جستجو ہوتی ہے وہ چیزوں کی حقیقتوں سے آشنا ہونے کے لئے بار بار سوال کرتے ہیں، ان کی اسی عادت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کے مشہور کالم نگار مولانا مدثر احمد قاسمی نے یہ کتاب لکھی ہے۔ اس میں عام اور سادہ اردو زبان میں سوال وجواب کے ذریعہ نبی کریم ﷺ کی زندگی کے تقریبا تمام احوال مختصرا درج کئے گئے ہیں اور پیارے بچوں کی تفہیم کے لئے پیارا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ اگر یہ کتاب دینی وعصری اداروں میں داخلِ نصاب ہوجائے تو خدائے وحدہٗ کی ذات سے امید ہے کہ بچے صحیح سمت میں اپنے قدم بڑھا سکیں گے اور آگے چل کر دنیا کی قیادت کا فریضہ انجام دے سکیں گے۔

Add a review

Write Your Review